16

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل کا آیت اللہ صافی گلپائیگانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

  • News cod : 29099
  • 05 فوریه 2022 - 11:55
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل کا آیت اللہ صافی گلپائیگانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے اس پیغام میں آیت اللہ صافی گلپائیگانی کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مرجع تقلید کی دینی، علمی اور سماجی خدمات کی فہرست ان کی بابرکت عمر کی طرح طولانی اور بہت درخشان ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل آیت اللہ “رضا رمضانی” نے عالم تشیع کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کے انتقال پرملال پر ایک تعزیتی پیغام کے ذریعے تعزیت پیش کی ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے اس پیغام میں آیت اللہ صافی گلپائیگانی کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مرجع تقلید کی دینی، علمی اور سماجی خدمات کی فہرست ان کی بابرکت عمر کی طرح طولانی اور بہت درخشان ہے اور انہیں ایک پیغام میں سمیٹا نہیں جا سکتا۔

اس پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
لا صَوَّتَ النَّاعي بِفَقدِكَ اِنَّما / یَومٌ عَلی آلِ الرَّسُولِ عَظیم
اِنْ کُنْتَ قَدْ غَیَّبْتَ في جَدَثِ الثّری / فَالعِلمُ وَ التَّوحیدُ فیكَ مُقِیم

عالم ربانی، فقیہ اہل بیت (ع)، شیخ الفقہاء و المراجع، آیت اللہ العظمیٰ لطف اللہ صافی گلپائیگانی کی رحلت کے ساتھ اسلامی معاشرے میں ایک انتہائی ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔
فقہ، اصول، حدیث، کلام، تاریخ، شاعری، ادب اور شیعہ حکمت نے آج اپنا ایک عظیم ستون کھو دیا ہے۔ اور حوزات علمیہ کو ایک ایسی زعامت کے عظیم نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے جس نے آٹھ دہائیوں سے زیادہ عرصہ درس و تدریس اور تعلیم و تربیت میں گزارا۔
مرحوم آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کی دینی، علمی اور سماجی خدمات کی فہرست بھی ان کی بابرکت زندگی کی طرح طویل اور بہت شاندار ہے اور اسے کسی پیغام میں سمیٹا نہیں کیا جاسکتا۔
“مختلف علمی شعبوں میں بہت سے کاموں کی تخلیق”، “شہنشاہی دور ستم میں مجاہدانہ سرگرمیاں”، “منحرف فرقوں کا مقابلہ”، “اہم مذہبی مقامات کی تعمیر و تاسیس”، “ایران کے مختلف شہروں میں غریبوں اور مظلوموں کی دستگیری”، “اسلامی مزاحمت کی حمایت اور دنیا کے مختلف حصوں میں مظلوم شیعوں کا دفاع، “علماء اور مدارس کے کارکنوں کی حوصلہ افزائی” اور “مختلف سماجی اور سیاسی تقریبات میں اپنے موقف کا اعلان” مرحوم مغفور کی خدمات کا حصہ تھیں۔
آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی فقہا کی گارڈین کونسل کے رکن اور اس کے سیکریٹری کے طور پر تقرری میں امام خمینی کے اعتماد کا تمغہ بھی اپنے سینے پر رکھتے تھے۔ جیسا کہ مرکزی صوبے کے شہید پرور عوام نے آپ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے بنیادی قانون کا مسودہ تیار کرنے کے لیے منتخب بھی کیا تھا اور علم، اجتہاد اور جہاد کے پہلے نمائندے کے طور پر پہلی مجلس خبرگان کا رکن بنے۔
اس عظیم انسان کی اخلاقی شائستگی بھی ان کی زندگی کا ایک روشن باب ہے، جو کئی سالوں تک علماء، طلاب اور حوزات علمیہ کے لیے عملی نمونہ بن سکتا ہے۔ خاص طور پر اہل بیت (ع) سے مخلصانہ محبت اور ناقابل یقین تواضع و انکساری۔
اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی میں اپنے دور میں کئی بار اس صاحب بصیرت مرجع عالیقدر کے حضور میں اپنی رپورٹیں پیش کرنے کی غرض سے حاضر ہوا، تو آپ نے تعلیمات اہل بیت(ع) کو عام کرنے میں اسمبلی کی سرگرمیوں کی قدردانی کی۔ حضرت ابوطالب (ع) بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد میں حوصلہ افزائی ان کی اسمبلی کے کاموں کی طرف توجہ کی ایک مثال تھی۔

اس دانشور کی رحلت کے ناقابل تلافی نقصان پر حضرت ولی عصر (ع) نیز رہبر معظم انقلاب اسلامی، مراجع تقلید، حوزات علمیہ، عالم اسلام و تشیع مرحوم کے شاگردوں، تقلید کرنے والوں اور عقیدت مندوں، مرحوم کے اہل خانہ، اولاد، خصوصا برادرارجمند حجۃ الاسلام و المسلمین حاج شیخ حسن صافی اور داماد آیت اللہ کریمی جہرمی کی خدمت میں تسلیت عرض کرتا ہوں۔
اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل بیت اطہار(ع) کے ساتھ محشور ہونے کی دعا کرتا ہوں اور تمام لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی امید کرتا ہوں۔
وإنا لله وإنا إلیه راجعون
رضا رمضانی

سکریٹری جنرل اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی
یکم فروری 2022

خیال رہے کہ عالم تشیع کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ لطف اللہ صافی گلپائیگانی یکم فروری 2022 کو 102 سال کی عمر میں اس دار دنیا سے دار ابدی کی طرف کوچ کر گئے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=29099