8

آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی رحلت حوزہ علمیہ، ملت تشیع اور عالم اسلام کے لیے بہت بڑا نقصان ہے، آیت اللہ حافظ بشیر نجفی

  • News cod : 29203
  • 07 فوریه 2022 - 20:56
آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی رحلت حوزہ علمیہ، ملت تشیع اور عالم اسلام کے لیے بہت بڑا نقصان ہے، آیت اللہ حافظ بشیر نجفی
وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی لطف اللہ گلپائیگانی کے فرزند نے اپنے وفد کے ہمراہ آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی.

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی لطف اللہ گلپائیگانی کے فرزند نے اپنے وفد کے ہمراہ آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی.

ملاقات میں آیت اللہ حافظ بشیر نجفی کہاکہ آیت اللہ العظمی لطف اللہ گلپائیگانی کی رحلت حوزہ علمیہ، تشیع اور عالم اسلام کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔

آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی نے آیت اللہ العظمی لطف اللہ گلپائیگانی کے فرزند کو تعزیت و تسلیت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ یہ دعا بھی فرمائی کہ خدا وند متعال بحق محمد و آل محمد علیہم السلام انہیں محمد و آل محمد علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے۔

دوسری جانب آیت اللہ العظمی لطف اللہ گلپائیگانی کے فرزند نے مرجع دینی کبیر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی کا مجلس فاتحہ میں شرکت کرنے کا شکریہ ادا کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=29203