14

حضرت امام محمد تقی ؑ کے یوم ولادت پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کا پیغام

  • News cod : 29386
  • 11 فوریه 2022 - 16:36
حضرت امام محمد تقی ؑ کے یوم ولادت پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کا پیغام
علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ امام محمد تقی ؑ نے تا قیامت رہبری و رہنمائی کا سامان بہم کرنے کے لیے جس انداز سے حکمت عملی ترتیب دی اور جس طرح حکمرانوں اور انحرافی طبقات کی سازشوں کا مقابلہ فرمایا اس کی مثال نہیں ملتی ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ حضرت امام محمد تقی ؑ ؑ کی سیرت کا مطالعہ کرکے اس پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونے کی جدوجہد کریں اورمکمل استقامت اور واضح اور روشن راستے پر گامزن رہیں تاکہ دنیا و آخرت کی فلاح حاصل کی جا سکے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے حضرت امام محمد تقی ؑکے یوم ولادت باسعادت (10 رجب المرجب) کے موقع پر عالم اسلام کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ ؑ کو اپنے اجداد اور سابقہ آئمہ کے مشن اور تعلیمات کو اگرچہ مختصر عرصے کے لیے آگے بڑھانے کا موقع ملالیکن یہ مختصر عرصہ بھی تاریخ میں انمٹ نقوش رقم کر گیا اور ہر قسم کے سنگین حالات میں فریضہ امامت انتہائی ذمہ داری، حکمت عملی اور بصیرت کے ساتھ انجام دیا جس کے طفیل آج دنیا امامت کے فیوض و برکات سے گذشتہ کئی صدیوں سے فیض یاب ہورہی ہے۔
علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ حضرت امام محمد تقی ؑنے قرآن کے آفاقی احکامات اور رسول اکرم کی سیرت طیبہ کی طرف متوجہ رکھا اور ہر میدان و ہر مرحلے میں وارث نبی ہونے کے ناطے امت کی رہنمائی فرمائی۔ یہ رہنمائی صرف اپنے حلقہءارادت تک نہیں بلکہ عام مسلمان سے لے کر اس وقت کے حکمرانوں تک سب کے لیے یکساں اور برابر تھی یہی وجہ ہے کہ آپ نے اسلامی تہذیب کے فروغ کےلئے اپنے آباءکی طرح امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا نبوی فریضہ انجام دیااور اس راستے میں شدید مشکلات برداشت کیں۔آپ کے والد گرامی امام رضا ؑ مخالفین کی طعن و تشنیع کے جواب میں فرماتے ”اولاد کا ہونا خالق کائنات کے امر سے ہے عنقریب میرا رب مجھے صاحب اولاد کرے گا اور ایک ایسے فرزند سے نوازے گا جو سلسلہ امامت کا حقیقی وارث ہوگا اور مخلوق خدا کی ہدایت و رہنمائی کرے گا“
علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ امام محمد تقی ؑ نے تا قیامت رہبری و رہنمائی کا سامان بہم کرنے کے لیے جس انداز سے حکمت عملی ترتیب دی اور جس طرح حکمرانوں اور انحرافی طبقات کی سازشوں کا مقابلہ فرمایا اس کی مثال نہیں ملتی ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ حضرت امام محمد تقی ؑ ؑ کی سیرت کا مطالعہ کرکے اس پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونے کی جدوجہد کریں اورمکمل استقامت اور واضح اور روشن راستے پر گامزن رہیں تاکہ دنیا و آخرت کی فلاح حاصل کی جا سکے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=29386