وفاق ٹائمز نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، قم میں موجود معروف پاکستانی دینی درسگاہ مدرسہ الامام المنتظر کے شعبہ ثقافت کے زیر اہتمام طلاب کے درمیان آج یوم ولادت حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام کی مناسبت سے تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں مدرسے کے طالبعلموں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر تقریری مقابلے میں 07 طالبعموں نے حصہ لیا۔
رپورٹ کے مطابق، تقریری مقابلے میں مولانا سید شاہ حسین شیرازی پہلی، مولانا افتخار حسین جعفری دوسری اور مولانا سید علی شاہ نقوی نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ تقریری مقابلے میں مولانا اشتر رضا حیدری،مولانا آصف حسین کربلائی،مولانا مہدی کریمی، مولانا حافظ محمد رضا،مولانا سید شاہ حسین شیرازی، مولانا افتخار حسین جعفری اور مولانا سید علی شاہ نقوی نے حصہ لیا۔
اس پروقار تقریب میں مدرسہ الامام المنتظر کے اساتید اور طلباء سمیت مدرسے کے سربراہ علامہ سید حسن نقوی نے خصوصی شرکت کی۔
پروگرام کے آخر میں اساتید اور مدرسے کے سربراہ کے ہاتھوں طالبعلموں میں نفیس انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔












