12

اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ممالک امت مسلمہ کے غدار ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

  • News cod : 2961
  • 25 اکتبر 2020 - 10:54
اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ممالک امت مسلمہ کے غدار ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ ٹائمز|علامہ علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کے خلاف پابندیاں قابل مذمت ہیں اس سے پہلے بھی امریکہ سید مقاومت اور حزب اللہ کے خلاف اپنی دشمنی اور عداوت کا اظہار کرتا رہا ہے.

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کے خلاف پابندیاں قابل مذمت ہیں اس سے پہلے بھی امریکہ سید مقاومت اور حزب اللہ کے خلاف اپنی دشمنی اور عداوت کا اظہار کرتا رہا ہے.

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی اسلام دشمنی کسی شک و شبہ سے بالاتر ہے وہ دنیا بھر میں اسلام ناب کی علمبردار جماعتوں کا مخالف ہے کیونکہ وہ اپنے شیطانی استعماری اور استکباری عزائم کی راہ میں اسلام کے علمبردار علماء اور الہی تنظیموں کو سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ممالک امت مسلمہ کے غدار ہیں۔ بحرین اور یو اے ای کے بعد سوڈان کی جانب سے غاصب اسرائیل کو تسلیم کئے جانے کا عندیا انتہائی شرمناک ہے۔ امریکا اگر اپنے اثر و رسوخ دباو اور لالچ کے ذریعے بعض بے ضمیر حکمرانوں کے ذریعے اسرائیل کو تسلیم کروا لے تو اس کا یہ قطعا یہ مقصد نہیں ہے کہ امت مسلمہ بھی غاصب اسرائیل کو تسلیم کرلے گا کیوں کہ آج بھی بحرین یو اے ای کے عوام اور سوڈان کے عوام سمیت پوری امت مسلمہ کی نظر میں اسرائیل غاصب اور ناجائز ریاست ہے جس کو تسلیم کرنے والے امت مسلمہ کے غدار اور مجرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں عظيم انقلابی رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کی طویل قید اور صحت پر شدید تشویش ہے۔ دنیاٸے اسلام ناٸیجیریا کے مجاہد عالم دین علامہ ابراہیم زکزاکی کی طویل قید اور ناٸیجیرین حکومت کے مظالم کے خلاف صداٸے احتجاج بلند کرے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=2961