9

آیت اللہ العظمیٰ سیستانی سے متعلق افواہوں کی تردید

  • News cod : 29948
  • 22 فوریه 2022 - 13:27
آیت اللہ العظمیٰ سیستانی سے متعلق افواہوں کی تردید
الکفیل ہسپتال نے آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی حالت خراب ہونے اور ان کے انتقال کی خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔

عراقی میڈیا کے مطابق الکفیل ہسپتال نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی حالت بہتر ہے اور وہ اپنے دفتر میں معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ اس بیان میں سوشل میڈیا سے کہا گیا ہے کہ وہ جھوٹی اور من گھڑت خبروں سے اجتناب کرے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بالخصوص عراق اور ایران میں میں یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی الکفیل ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=29948