24

رہبر معظم انقلاب کی زبانی مرحوم آیت اللہ خوشوقت سے منقول مکاشفہ

  • News cod : 29969
  • 23 فوریه 2022 - 12:13
رہبر معظم انقلاب کی زبانی مرحوم آیت اللہ خوشوقت سے منقول مکاشفہ
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ مرحوم آقائے خوشوقت فرماتے تھے ایک عارف نے حالتِ مکاشفہ میں دیکھا کہ ایک اونچا اسٹیج موجود ہے جس پر کچھ جوان لڑکےآتے ہی اچھل کر ایک ہی چھلانگ سے چڑھنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ یہ عارف بار بار کوشش کرنے کے باوجود اس جگہ پر چڑھنے میں کامیاب نہ ہو سکا اور ہر بار زمین پر گر جاتا تھا۔ پھر متوجہ ہوا کہ وہ لوگ جوان تھے اور میں بوڑھا ہوں۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، مرحوم آیت اللہ خوشوقت کے برسی کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی آفیشل سائٹ پر مکاشفہ سے متعلق ایک واقعہ شائع ہوا جو درج ذیل ہے:

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ مرحوم آقائے خوشوقت فرماتے تھے ایک عارف نے حالتِ مکاشفہ میں دیکھا کہ ایک اونچا اسٹیج موجود ہے جس پر کچھ جوان لڑکےآتے ہی اچھل کر ایک ہی چھلانگ سے چڑھنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ یہ عارف بار بار کوشش کرنے کے باوجود اس جگہ پر چڑھنے میں کامیاب نہ ہو سکا اور ہر بار زمین پر گر جاتا تھا۔ پھر متوجہ ہوا کہ وہ لوگ جوان تھے اور میں بوڑھا ہوں۔

معنوی میدان میں بھی ایسا ہی ہے، مقامِ سیر و سلوک میں بھی ایسا ہی ہے، اللہ تعالیٰ کے جمال کے دیدار اور ملاقات میں بھی یہی صورتحال ہے؛ وہاں بھی جوان لوگ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں؛ آسانی سے پرواز کر سکتے ہیں اور اونچے راستوں کو بآسانی طے کر سکتے ہیں۔ جبکہ بوڑھے لوگ تیاری کرتے کرتے اپنا وقت ختم کر لیتے ہیں اور پھر وقت گزر چکا ہوتا ہے اور ان کے اندر اتنی طاقت اور ہمت باقی نہیں رہتی کہ اُن راستوں کو طے کر سکیں۔

الحمد للہ یہ مفاہیم اور تعالیم آپ کے اندر بیدار ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=29969