10

ایران کا اسلامی انقلاب ایک معجزہ تھا، سید حسن نصرالله

  • News cod : 30064
  • 24 فوریه 2022 - 12:37
ایران کا اسلامی انقلاب ایک معجزہ تھا، سید حسن نصرالله
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصرالله نے کل حزب اللہ کے سابق سیکریٹری جنرل شہید سید عباس موسوی کی برسی کے موقع پر کہا کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے علاقے کے سرکش ترین ڈکٹیٹر پہلوی حکومت کو سرنگوں کر کے امریکہ اور اسرائیل کو ایران سے نکال دیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصرالله نے کل حزب اللہ کے سابق سیکریٹری جنرل شہید سید عباس موسوی کی برسی کے موقع پر کہا کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے علاقے کے سرکش ترین ڈکٹیٹر پہلوی حکومت کو سرنگوں کر کے امریکہ اور اسرائیل کو ایران سے نکال دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید سید عباس موسوی حضرت امام خمینی (رح) سے کافی مانوس تھے۔

سید حسن نصرالله نے اس انٹرویو میں کہا کہ قدس کی غاصب اور جابر عبوری صیہونی حکومت زوال کے دھانے پر ہے سوشل میڈیا میں اسرائیل کیلئے عبوری حکومت کے عنوان کی حمایت کی۔

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے اسرائیل کی نابودی کے موضوع کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے داخلی حالات کافی خراب ہیں اور عالمی صورتحال اسرائیل کی نابودی کی سمت گامزن ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30064