10

ہم جنگ کے خواہان نہیں/وسعت طلبی کی مذمت کرتے ہیں، امام جمعہ قم

  • News cod : 30098
  • 25 فوریه 2022 - 17:27
ہم جنگ کے خواہان نہیں/وسعت طلبی کی مذمت کرتے ہیں، امام جمعہ قم
امام جمعہ قم نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ موجودہ واقعات اور حالات کی جڑ مغربی دنیا اور نیٹو کی وسعت طلبی کا نتیجہ ہے، کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف یہ ہے کہ ہم جنگ کے خواہشمند نہیں ہیں کیونکہ ہم جنگ کی تلخیاں جھیل چکے ہیں اور جنگ کی مذمت کرتے ہیں۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ حسینی بوشہری نےشہر مقدس قم کے مصلای قدس میں خطبہ جمعہ میں کہاکہ انقلاب اسلامی کو 43 برس ہوچکے ہیں اور لوگ انقلاب سے دلی محبت رکھتے ہیں اور ان کی توقعات یہ ہیں کہ انقلاب کے اہداف معاشرے میں لاگو ہوں اور عوام نے 22 بہمن کے دن بھی واضح کر دیا تھا کہ انقلاب سے ہماری کوئی ناراضگی نہیں بلکہ ناراضگی اُن حکمران طبقہ سے ہے جو ہماری مشکلات کو سمجھنا نہیں چاہتے۔

نماز جمعہ کے خطیب نے روس اور یوکرائن کے معاملے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہم اس معاملے کی جانچ پڑتال تاریخی حوالے سے کر رہے ہیں اور کسی کی سائیڈ نہیں لیتے؛ انہوں نے کہا: جب سوویت یونین (روس) پاش پاش ہوا تھا، جو معاملات طے پائے تھے، اُن میں سے ایک یہ تھا کہ نیٹو اس علاقے میں مداخلت نہیں کرے گا، لیکن کیا نیٹو اپنے معاہدے پر پابند رہا؟

انہوں نے مزید کہا: بہت سے ممالک جو مشرقی بلاک میں تھے، ایک ایک کرکے نیٹو میں شامل کر دیئے گئے اور آہستہ آہستہ اپنی طاقت اور افواج کو لیتے آئے یہان تک کہ اوکرائن تک آپہنچے اور یوکرائن کا صدر بھی مغربی ممالک کے سرکل میں داخل ہوگیا جبکہ روس نے ان سے کہا تھا کہ پیچھے ہٹ جائیں اور ایسا مت کریں، لیکن انہوں نے کہا کہ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ موجودہ واقعات اور حالات کی جڑ مغربی دنیا اور نیٹو کی وسعت طلبی کا نتیجہ ہے، کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف یہ ہے کہ ہم جنگ کے خواہشمند نہیں ہیں کیونکہ ہم جنگ کی تلخیاں جھیل چکے ہیں اور جنگ کی مذمت کرتے ہیں لیکن وسعت طلبی کی بھی مذمت کرتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30098