11

تہران میں تعینات پاکستانی سفیر کی قم میں مرحوم آیت اللہ صافی گلپائیگانی کے بیٹے سے ملاقات

  • News cod : 30122
  • 26 فوریه 2022 - 13:13
تہران میں تعینات پاکستانی سفیر کی قم میں مرحوم آیت اللہ صافی گلپائیگانی کے بیٹے سے ملاقات
ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے وفد کے ہمراہ مرحوم آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کے گھر جا کر ان کے گھر والوں کو پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے تعزیت پیش کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے وفد کے ہمراہ مرحوم آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کے گھر جا کر ان کے گھر والوں کو پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے تعزیت پیش کی۔

ایران میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے عالم اسلام اور بین الاقوامی مسائل و حالات پر آیت اللہ صافی کی خصوصی توجہ کا ذکر کرتے ہوئے اس عظیم مرجع کو دنیا کے مسلمانوں اور مظلوموں کے لیے ہمدرد اور فکر مند شخصیت قرار دیا۔

ملاقات میں حجت الاسلام و المسلمین محمد حسن صافی گلپائیگانی نے مرحوم آیت اللہ صافی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کے لیے ان کے گھر آنے پر پاکستانی سفیر اور ان کے ہمراہ وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم آیت اللہ صافی ہمیشہ پاکستان کے مظلوموں اور مسلمانوں پر خصوصی توجہ دیا کرتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ مرحوم آیت اللہ صافی گلپائیگانی اسلامی ممالک بالخصوص پاکستان جیسے پڑوسی ملک کے روزمرہ کے مسائل اور خبروں اور وہاں کے حالات و واقعات سے باخبر رہتے تھے اور جہاں بھی ضرورت پڑتی، مظلوموں اور مسلمانوں کے دفاع میں بات کرنے میں کسی قسم کی کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30122