19

تہران میں تعینات پاکستانی سفیر کا حضرت معصومہ(س) کے حرم میں حاضری

  • News cod : 30136
  • 26 فوریه 2022 - 15:51
تہران میں تعینات پاکستانی سفیر کا حضرت معصومہ(س) کے حرم میں حاضری
پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی پاکستانی سفارتخانہ کے وفد کے ہمراہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم میں حاضر ہوئے اور حضرت معصومہ (س) کی شخصیت سے متعلق آگاہی حاصل کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی پاکستانی سفارتخانہ کے وفد کے ہمراہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم میں حاضر ہوئے اور حضرت معصومہ (س) کی شخصیت سے متعلق آگاہی حاصل کی۔

پاکستانی سفیر نے مسلمانوں کے درمیان حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے مقام اور ان کی منزلت سے متعلق معلومات حاصل کیں اور اس عظیم بی بی کے ایران میں حضور کا ایرانی فرہنگ اور تمدن پر جو اثرات مرتب ہوئے اور اس کے علاوہ حوزہ ہائے علمیہ اور ایرانی اسلامی طرز تعمیر کی تشکیل سے متعلق معلومات حاصل کرتے ہوئے حرم مطہر میں نماز ادا کی۔

اس کے علاوہ پاکستانی سفیر کا مستوفی الممالک کے مزار پر حاضری اور بین الاقوامی امور کے ادارے میں حاضر ہونا اس دورے کے پروگراموں میں شامل تھا جبکہ ان کو ایک جلد قرآن مجید انگلش ترجمہ کے ساتھ تحفہ دیا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30136