9

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر کی وفد کے ہمراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات

  • News cod : 30171
  • 27 فوریه 2022 - 10:41
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر کی وفد کے ہمراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید راشد حسین نقوی کی وفد کے ہمراہ ملاقات، اہم تنظیمی امور، ملکی صورتحال پر رہنمائی لی

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید راشد حسین نقوی کی وفد کے ہمراہ ملاقات، اہم تنظیمی امور، ملکی صورتحال پر رہنمائی لی اور آخر میں قائدِ بزرگوار کی خدمت میں جے ایس او پاکستان کی ماہانہ مرکزی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی اور قائد ملت کو حالیہ تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔

وفد میں سابق مرکزی صدر جے ایس او پاکستان سید ذیشان حیدر شمسی، نامزد مرکزی اطلاعات سیکرٹری جے ایس او پاکستان عمران علی حیدری، سابق مرکزی مالیات سیکرٹری جے ایس او پاکستان یاسر علی صدیقی اور ڈویژن صدر جے ایس او پاکستان پشاور ڈویژن علی رضا میر شامل تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30171