17

ایران؛ امام کاظمؑ کی شہادت کے موقع پر غیر ارادی جرائم کے 20 قیدیوں کو رہائی+تصاویر

  • News cod : 30229
  • 27 فوریه 2022 - 14:40
ایران؛ امام کاظمؑ کی شہادت کے موقع پر غیر ارادی جرائم کے 20 قیدیوں کو رہائی+تصاویر
حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضۂ مبارک کے شعبۂ تعلقات عامہ اور تبلیغ کے سربراہ نے کہاکہ صوبۂ گلستان میں حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خادموں نے موکب کے قیام کے لئے مؤمنین کے توسط سے جمع شدہ رقوم کو غیر ارادی جرائم کے قیدیوں کی رہائی کے لئے مختص کیا اور امام کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر صوبۂ گلستان کے 20 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضۂ مبارک کے شعبۂ تعلقات عامہ اور تبلیغ کے سربراہ حجۃ الاسلام محسن آمره نے کہا کہ امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر صوبۂ گلستان میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خادمین نے حرمین کاظمین میں امام کے زائرین کے استقبال کے لئے موکب کا اہتمام کیا تھا، تاہم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے عراق کا دورہ اور موکب کا قیام منسوخ ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبۂ گلستان میں حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خادموں نے موکب کے قیام کے لئے مؤمنین کے توسط سے جمع شدہ رقوم کو غیر ارادی جرائم کے قیدیوں کی رہائی کے لئے مختص کیا اور امام کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر صوبۂ گلستان کے 20 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر گرگان میں امام زادۂ حضرت عبداللہ علیہ السلام کے حرم میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضۂ مبارک کے پرچم کی زیارت کرائی گئی اور خادموں کی جانب سے ان رہائی پانے والے قیدیوں میں سے ہر ایک کو ان کی فیملیز کے ساتھ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت کا خرچہ ہدیہ کردیا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30229