وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیراہتمام امتحانات 26 مارچ سے شروع ہونیوالے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی ہے۔ جس کے مطابق الثانویہ العامہ (میٹرک)، الثانویة الخاصہ(ایف اے)، الشہادة العالیہ (بی اے) اور الشہادة العالمیہ (ایم اے) کا ہر پیپر تین گھنٹے کا ہوگا۔ 26 مارچ کو قرآن، تفسیر، حدیث، تاریخ، اخلاق، صرف، ادب، 27 مارچ کو فقہ، عقائد، اصول الفقہ، 28 مارچ کو عربی ادب، سماجیات جبکہ 29 مارچ کو منطق، زبانی امتحان، تجوید و قرات، حفظ قرآن اور پیش نمازی کے امتحانات ہوں گے۔
واضح رہے کہ امتحانات کیلئے داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 26 فروری تھی، ڈبل فیس کیساتھ 5 مارچ تک داخلہ فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں۔












