4

یمن کے حالات یوکرائن سے زیادہ ابتر ہیں، آئی ایس او کراچی

  • News cod : 30284
  • 28 فوریه 2022 - 10:39
یمن کے حالات یوکرائن سے زیادہ ابتر ہیں، آئی ایس او کراچی
تنظیمی ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے رہنماء آئی ایس او نے کہا کہ روس یوکرائن تنازع کا سفارتی حل ممکن تھا لیکن امریکہ نے اس تنازع کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کیا، امریکی صدر بائیڈن نے یوکرائن کو نیٹو افواج میں شمولیت کا خواب دکھا کر اپنی جنگ میں دھکیل ڈالا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ظفر حیدر نے کہا ہے کہ امریکی عزائم عالمی امن کے لئے خطرہ ہیں، روس یوکرائن تنازع کا سفارتی حل ممکن تھا، لیکن امریکہ نے اس تنازع کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کیا، امریکی صدر بائیڈن نے یوکرائن کو نیٹو افواج میں شمولیت کا خواب دکھا کر اپنی جنگ میں دھکیل ڈالا، جس کے منفی اثرات نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، ماضی اس بات کی خود گواہی دیتا ہے کہ جس نے امریکہ پر بھروسہ کیا، اس نے نقصان اٹھایا۔

ان خیالات کا اظہار آئی ایس او کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ظفر حیدر نے عالمی امور کے حوالے سے المصطفیٰ ہاؤس میں منعقدہ نشست میں شریک تنظیمی ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس مقام پر انہوں نے عالمی میڈیا کی یمن کے حالات سے بے اعتنائی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے حالات یوکرائن سے زیادہ ابتر ہیں، عالمی میڈیا یمن میں معصوم بچوں پر کی جانے والی بمباری پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، یمنی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30284