17

جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں بعثت حضرت محمد (ص) کے حوالے سے جشن کا انعقاد

  • News cod : 30312
  • 01 مارس 2022 - 13:39
جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں بعثت حضرت محمد (ص) کے حوالے سے جشن کا انعقاد
شب 27 رجب المرجب بعثت ختمی مرتبت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے المصطفیٰ آڈیٹوریم جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شب 27 رجب المرجب بعثت ختمی مرتبت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے المصطفیٰ آڈیٹوریم جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز قاری غلام رسول ولایتی نے تلاوت کلام مجید سے کیا، منور علی مخلصی نے نقابت کے فرائض انجام دیتے ہوئے منقبت خوانی کے لیے اصغر عباس حیدری کو مدعو کیا، جنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں سلام عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں جامعۃ اہل البیت کے طلاب کی طرف سے تواشیح پیش کی گئی۔ جامعۃ الکوثر کے طلباء محمد عمار یاسر، ثاقب علی اور حافظ سید محمد شاہ رضوی نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کے مختلف گوشوں اور سیرت کے اہم پہلوؤں پر خطابات کیے۔

تقاریر کے بعد سید رسول شاہ نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے، جس کے دوران حاضرین میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ جشن کی محفل میں کلیدی خطاب امام جمعہ جامع مسجد اسکردو حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن جعفری نے کیا، جس میں انہوں نے بعثت نبوی کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی، پروگرام کا اختتام دعائے امام زمانہ (عج) پر ہوا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30312