7

یوکرائن سے پاکستانی طلبہ کی باحفاظت واپسی فی الفور یقینی بنائی جائے، آئی ایس او

  • News cod : 30317
  • 01 مارس 2022 - 13:44
یوکرائن سے پاکستانی طلبہ کی باحفاظت واپسی فی الفور یقینی بنائی جائے، آئی ایس او
امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر زاہد مہدی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرائن میں محصور پاکستانی طلبہ کی باحفاظت واپسی فی الفور یقینی بنائی جائے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر زاہد مہدی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرائن میں محصور پاکستانی طلبہ کی باحفاظت واپسی فی الفور یقینی بنائی جائے۔

لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد مہدی کا کہنا تھا کہ یوکرین میں دو ہزار سے زائد طلبہ پھنسے ہوئے ہیں، لیکن حکومت نے کوئی اقدام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرائن میں پاکستانی سفیر کا رویہ بھی افسوس ناک ہے کہ طلبہ کو اس نے بے یارو مدد گار چھوڑ دیا۔

زاہد مہدی کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلبہ کو حکومتی خرچ پر وطن واپس لایا جائے اور ان کو درپیش مسائل حل کئے جائیں اور یوکرائن میں پاکستانی سفیر سے بھی اس کی غفلت پر باز پُرس کی جائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30317