9

کوئٹہ، شہدائے فاطمہ جناح روڈ کی تدفین

  • News cod : 30423
  • 03 مارس 2022 - 20:35
کوئٹہ، شہدائے فاطمہ جناح روڈ کی تدفین
گذشتہ شب کوئٹہ کے فاطمہ جناح روڈ پر دھماکے سے قبل ٹارگیٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے شہید علی محمد اور شہید زوالفقار علی کو بہشت زینب (س) ہزارہ قبرستان اور بہشت زہرا (س) ہزارہ ٹاؤن میں سپرد خاک کردیا گیا۔ تدفین نے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، سانحہ فاطمہ جناح روڈ کے دو شہداء علی محمد اور زوالفقار علی کو کوئٹہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب کوئٹہ کے علاقہ فاطمہ جناح روڈ پر اپنی دکان میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے شہید علی محمد اور شہید زولفقار علی کی تدفین انکے علاقوں میں ہوئی۔ شہید علی محمد جن کا تعلق علمدار روڈ سے تھا، انہیں بہشت زینب (س) ہزارہ قبرستان، جبکہ ہزارہ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے شہید زوالفقار علی کو بہشت زہراء (س) ہزارہ ٹاؤن میں سپرد خاک کیا گیا۔

دونوں شہداء کے جنازوں میں قبائلی و سیاسی عمائدین سمیت عوامی حلقے نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ یاد رہے کہ شہداء کو گذشتہ شب کوئٹہ میں ٹارگیٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا، بعد ازاں اسی مقام پر دھماکہ ہوا۔ جس میں ڈی ایس پی اجمل شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30423