9

شہید محمد علی نقوی ہمیشہ ملی پلیٹ فارم سے وابستہ و مربوط رہے، قائد علامہ ساجد نقوی

  • News cod : 30944
  • 08 مارس 2022 - 19:08
شہید محمد علی نقوی ہمیشہ ملی پلیٹ فارم سے وابستہ و مربوط رہے، قائد علامہ ساجد نقوی
ڈاکٹر محمد علی نقوی جیسی متحرک اور فعال سماجی و روشن فکر شخصیت کی شہادت اسی جدوجہد کا تسلسل تھی جو ہمیشہ ملی پلیٹ فارم سے وابستہ و مربوط رہے ، ان کی قومی و ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی 27 ویں برسی پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہماری جانب سے ارض پاک کی داخلی سلامتی اور استحکام کی خاطر ایک طرف اتحاد و وحدت کی بنا ڈال کر انتشار و افتراق ، بدامنی و انارکی فضا کا خاتمہ کرکے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا گیا تو دوسری جانب مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے علماءکرام، دانشور، ماہرین ، اکابرین اور اور کارکنان کی قیمتی جانوں کی قربانی دے کر ملک کو تباہی و بربادی اور خانہ جنگی سے محفوظ بنایا گیا۔

ڈاکٹر محمد علی نقوی جیسی متحرک اور فعال سماجی و روشن فکر شخصیت کی شہادت اسی جدوجہد کا تسلسل تھی جو ہمیشہ ملی پلیٹ فارم سے وابستہ و مربوط رہے ، ان کی قومی و ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی نیز ان کی یاد منانے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے دیئے ہوئے رہنما اصولوں کو مشعل راہ بنایا جائے، مذہب و ملت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا جائے‘ وحدت و یکجہتی کو فروغ دیا جائے‘ باہمی پیار و محبت اور الفت کو عام کیا جائے اور باہم متحد ہوکر اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30944