8

دو سال سے زیادہ عرصے کے بعد تقریب ولاء دوبارہ منعقد

  • News cod : 31130
  • 11 مارس 2022 - 9:34
دو سال سے زیادہ عرصے کے بعد تقریب ولاء دوبارہ منعقد
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خادمین نے حضرت عباس علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت پر مراسم ولاء کے انعقاد کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے

وفاق ٹائمز، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خادمین نے حضرت عباس علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت پر مراسم ولاء کے انعقاد کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ حضرت عباس علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سے چار شعبان کو منعقد کی جانے والی یہ تقریب ولاء عالمی وبائی مرض کورونا کے باعث دو سال سے زیادہ عرصے کے بعد منعقد کی گئی ہے۔
مراسم ولاء کی اس تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ ضیاء الدین، ان کے نائب، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے متعدد اراکین، کربلا گورنریٹ کی اعلی مذہبی، سماجی اور علمی شخصیات کے علاوہ زائرین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ .
اس رسم میں حسب روایت روضہ اقدس کے خادم ابا الفضل العباس علیہ السلام کی ضریح مبارک کے رخ متوازی لائنوں میں کھڑے ہو کر ان کی خصوصی زیارت پڑھتے ہیں۔ اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا جاتا ہے اور اس کے بعد بدر البدور ونور النور قمر العشيرة وساقي العطاشى باب الحوائج أبي الفضـل العبّاس(عليه السلام)کی شان اقدس میں مدح خوانی کی جاتی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=31130