12

علامہ سید نیاز حسین نقوی کی وفات قومی نقصان، جامعۃ المصطفی پاکستان

  • News cod : 3118
  • 29 اکتبر 2020 - 19:58
علامہ سید نیاز حسین نقوی کی وفات قومی نقصان، جامعۃ المصطفی پاکستان
حوزہ ٹائمز|جامعۃ المصطفی العالمیہ نمائندگی پاکستان حوزہ علمیہ جامعة المنتظر لاہور کے مہتمم اعلی اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سینئر نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے مرحوم کے انتقال کو قومی نقصان دیا ہے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المصطفی العالمیہ نمائندگی پاکستان حوزہ علمیہ جامعة المنتظر لاہور کے مہتمم اعلی اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سینئر نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے مرحوم کے انتقال کو قومی نقصان دیا ہے۔

اس بیان میں آیا ہے کہ معروف عالم دین ،سرمایہ ملت جعفریہ پاکستان حوزہ علمیہ جامعة المنتظر لاہور کے مہتمم اعلی اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سینئر نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید نیاز حسین نقوی کی وفات قومی نقصان ہے۔ ہم حوزات علمیہ پاکستان حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اور مرحوم کے خانوادہ معزز کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔

دعا ہے خداوندمتعال مرحوم کی گرانقدر دینی و رفاہی خدمات کو شرف قبولیت عطا فرمائے اور جوار رحمت میں بلند مقام و مرتبہ عطا فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=3118