3

شیعہ مدارس طالبات کی مجلس عاملہ کا اجلاس 21 مارچ کو طلب کر لیا گیا

  • News cod : 31196
  • 12 مارس 2022 - 13:38
شیعہ مدارس طالبات کی مجلس عاملہ کا اجلاس 21 مارچ کو طلب کر لیا گیا
ایجنڈے کے مطابق یکساں قومی نصاب ، وفاق المدارس کی کارکردگی، مدارس طالبات میں شہادةالعالمیہ کی تدریس کا جائزہ اور مشکلات کا حل، مجلس مشاورت برائے مدارس طالبات کی فعالیت ،امتحانی امور ،تحریر و تقریر کے لیے طالبات کی تربیت، مدارس طالبات کے مابین علمی مسابقات، تربیت معلمات پروگرام،رجسٹریشن فارم ، کوائف اور رجسٹریشن فیس کے معاملات ایجنڈے پر ہیں۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے ملحقہ مدارس طالبات کی مجلس عاملہ کا اجلاس 21 مارچ کو جامعةالمنتظر میں طلب کر لیا گیا ہے ۔

اجلاس میں مدارس طالبات کی صدر معلمات شریک ہوںگی ۔جس کے لیے گیارہ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ ایجنڈے کے مطابق یکساں قومی نصاب ، وفاق المدارس کی کارکردگی، مدارس طالبات میں شہادةالعالمیہ کی تدریس کا جائزہ اور مشکلات کا حل، مجلس مشاورت برائے مدارس طالبات کی فعالیت ،امتحانی امور ،تحریر و تقریر کے لیے طالبات کی تربیت، مدارس طالبات کے مابین علمی مسابقات، تربیت معلمات پروگرام،رجسٹریشن فارم ، کوائف اور رجسٹریشن فیس کے معاملات ایجنڈے پر ہیں۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے واضح کیا ہے کہ اجلاس میں صرف صدر معلمات ہی شریک ہو سکتی ہیں ۔ مدارس طالبات کا پرنسپل مرد ہونے کی صورت میں کوئی معلمہ اجلاس میں شریک ہوسکتی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=31196