5

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ کا آیۃ اللہ العظمی جوادی آملی کے نام تعزیتی پیغام

  • News cod : 31207
  • 12 مارس 2022 - 17:51
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ کا آیۃ اللہ العظمی جوادی آملی کے نام تعزیتی پیغام
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیۃ اللہ حافظ ریاض حسین نقوی نے ایک پیغام میں آیۃ اللہ العظمی جوادی آملی کی خدمت میں ان کے بھائی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیۃ اللہ حافظ ریاض حسین نقوی نے ایک پیغام میں آیۃ اللہ العظمی جوادی آملی کی خدمت میں ان کے بھائی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔

آیۃ اللہ حافظ سید ریاض نقوی کے تعزیتی پیغام کا متن کچھ یوں ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
انا للہ وانا الیہ راجعون
حضرت آیۃ اللہ العظمی جوادی آملی دامت برکاتہ
سلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
جناب عالی کے برادر محترم مرحوم و مغفور الحاج ڈاکٹر اسماعیل واعظ جوادی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات پر حضرت عالی اور دیگر لواحقین کی خدمت میں تعزیت عرض کرتا ہوں۔
بارگاہِ ایزدی میں مرحوم و مغفور کی بلندی درجات، رحمت و مغفرت اور جناب عالی اور دیگر لواحقین کے لئے سلامتی اور صبر جمیل اور اجر جزیل کی دعا کرتا ہوں۔
شریک غم سید ریاض حسین نقوی سربراہِ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=31207