28

آیت اللہ حافظ بشیر حسین النجفی سے نجف اشرف میں موجود طلاب حفاظ کرام کی ملاقات

  • News cod : 31588
  • 17 مارس 2022 - 13:43
آیت اللہ حافظ بشیر حسین النجفی سے نجف اشرف میں موجود طلاب حفاظ کرام کی ملاقات
آخرت میں حافظ کو کہا جائیگا ایک آیت پڑھ ایک درجہ ملے گا جتنی آیات پڑیگا اتنے درجات بلند ہونگے آپ جانتے ہیں قرآن کی ہزاروں آیات ہیں ۔حافظ قرآن خصوصی شفاعت جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کا مستحق ہے اس لیے کے جنکے بابا نے قرآن کے لیے اتنی مصیبتیں برداشت کی وہ قرآن حفظ کرنے والے کے سینے میں محفوظ ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،  نجف اشرف میں موجود طلاب حفاظ کرام نے آیت اللہ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حفاظ کرام سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا قرآن کے حفظ سے ثواب آخرت کیساتھ دنیا میں جو سب سے اہم چیز ملتی ہے وہ یہ کے خدا وند عالم حافظ قرآن کے ذہن کو کھول دیتا ہے ۔ وسیع کرتا ہے۔ اگر اس اثر کو محسوس کرنا چاہتے ہیں تو قرآن کو یاد رکھیں۔ قرآن کو  غائب نہ ہونے دیں ۔ البتہ ایک بات یاد رکھیں حفظ قرآن کی بنیاد پر کھبی فخر نہ کریں کے میں حافظ ہوں ۔

قرآن کی برکات کا ذکر ہوتے آیت اللہ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی نے کہا کہ اللہ تعالی حافظ قرآن کو ذلیل ہونے سے بچائے گا کیونکہ اسکے دل قرآن میں محفوظ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  جس زبان سے قرآن پڑتے ہیں گویا قرآنی زبان ہے جس سے ذکر خدا ہوتا ہے اس زبان کو غیبت اور بد خواہی سے پاک رکھیں۔ یاد رہے حفظ قرآن کی بناء پر عربی و عجمی کا فرق بھی مٹ جائیگا۔یہ فوائد و برکات دنیاوی اعتبار سے ہیں ۔ آخرت میں حافظ کو کہا جائیگا ایک آیت پڑھ ایک درجہ ملے گا جتنی آیات پڑیگا اتنے درجات بلند ہونگے آپ جانتے ہیں قرآن کی ہزاروں آیات ہیں ۔حافظ قرآن خصوصی شفاعت جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کا مستحق ہے اس لیے کے جنکے بابا نے قرآن کے لیے اتنی مصیبتیں برداشت کی وہ قرآن حفظ کرنے والے کے سینے میں محفوظ ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ سر دھڑ کی بازی لگاؤ تاکے قرآن نہ بھولے حفظ پر لگنے والے وقت کو ضائع نہ سمجھو اسکا نتیجہ بعد میں ملے گا آپ اپنی زندگی میں اس کو محسوس کریں گے اور بہت زیادہ برکات حاصل ہونگی ۔ خدا کبھی حافظ قرآن کو ذلیل نہیں ہونے دیگا اس لیے کے عزت خدا سے ہے اور کتاب خدا حافظ قرآن کے سینے میں محفوظ ہے۔

آیت اللہ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی نے حفاظ کے لیے دعا فرمائی کے خدا اس نعمت کو آپ سب کے لیے برقرار رکھے اسکے ساتھ فرمایا روزانہ کی بنیاد پر دو افراد کی گروہ بندی کریں وقت معین کریں ایک حافظ دوسرے سے سنے اس سے دونوں کا حفظ از بر کو گا ۔

طلاب کرام نے شرف ملاقات پر آیت اللہ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی کا شکریہ اداء کیا اور دعا کی کے پروردگار عالمین صحت سلامتی کیساتھ آپ کا سایہ دارز فرمائے اور کہا کے آپ ہم سب کے لیے دعا کریں کے ہم اپنے حفظ کو برقرار رکھتے ہوئے حق قرآن کو ادا کر سکیں ۔۔۔

دوران محفل قاری اسحاق جوادی صاحب ، قاری صابر موذنی صاحب اور حافظ آکاش نجفی صاحب نے خوبصورت انداز میں تلاوت کا شرف حاصل کیا دوران تلاوت رقت آمیز مناظر تھے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=31588