7

علامہ قاضی نیاز نقوی کی ملت تشیع کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،آئی ایس او پاکستان

  • News cod : 3174
  • 30 اکتبر 2020 - 2:24
علامہ قاضی نیاز نقوی کی ملت تشیع کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،آئی ایس او پاکستان
حوزہ ٹائمز|علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی کی ملت تشیع کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف الجانی نے ملت جعفریہ کے بزرگ عالم دین،مہتمم جامعتہ المنتظر لاہور اور نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی کی وفات پر گہرے دلی افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی کی ملت تشیع کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔علامہ سید نیاز حسین نقوی کی ملت تشیع کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہے۔ خدا سے دعاگو ہے کہ مرحوم کو جوار آئمہ اطہار میں جگہ عنایت فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=3174