8

مدرسہ الامام المنتظر میں ماہ مبارک رمضان اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے نشست علمی منعقد

  • News cod : 31918
  • 23 مارس 2022 - 16:26
مدرسہ الامام المنتظر میں ماہ مبارک رمضان اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے نشست علمی منعقد
نشست علمی سے حجت‌الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی حفظہ اللہ، حجت‌الاسلام والمسلمین ڈاکٹر شاہد اعظم رئیس حفظہ اللہ، مولانا حافظ محمد رضا مھدوی اور مولانا ذوالفقار حیدر قمی نے خطاب کیا

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، انجمن علمی وپژوھشی فقہ ومعارف اسلامی، معاونت پژوهش مدرسه الامام المنتظر ع، قم المقدسہ ایران کے زیر اہتمام مدرسہ امام المنتظر ع کے امام خمینی رح ھال میں ماہ مبارک رمضان اور پاکستان میں ہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے نشست علمی منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد مولانا اختر علی مبلغی نے نشست کے آغاز میں امام قائم ع کی خدمت میں منقبت کا نذرانہ پیش کیا۔
نشست علمی سے حجت‌الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی، حجت‌الاسلام ڈاکٹر شاہد اعظم رئیس، مولانا حافظ محمد رضا مھدوی اور مولانا ذوالفقار حیدر قمی نے خطاب کیا، پروگرام میں مدرسہ امام المنتظر ع کے اساتذہ، طلاب، طالب فارغ التحصیلان اور دیگر علماء نے شرکت کی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=31918