15

حجت الاسلام و المسلمین قاضی نیاز حسین نقوی کی تشییع جنازے کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا

  • News cod : 3198
  • 30 اکتبر 2020 - 12:49
حجت الاسلام و المسلمین قاضی نیاز حسین نقوی کی تشییع جنازے کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا
حوزہ ٹائمز|مرحوم حجت الاسلام و المسلمین سید نیاز حسین نقوی کی تشییع و تدفین سے متعلق خبروں کے بعد اعلان کردیا ہے کہ ہم تشییع و تکفین کے اعلان کرنے کے سلسلے میں منتظر ہیں کہ ہمیں ابھی تک جنازے کے وقت سے متعلق ان کے اہل خانہ کی طرف سے کوئی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

حوزہ ٹائمز نے ، سوشل میڈیا پر گردش مرحوم حجت الاسلام و المسلمین سید نیاز حسین نقوی کی تشییع و تدفین سے متعلق خبروں کے بعد اعلان کردیا ہے کہ ہم تشییع و تکفین کے اعلان کرنے کے سلسلے میں منتظر ہیں کہ ہمیں ابھی تک جنازے کے وقت سے متعلق ان کے اہل خانہ کی طرف سے کوئی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

حوزہ ٹائمز کے نمائندہ خصوصی نے کہا ہے کہ رسم تشییع و تدفین کی تفصیلات کا اعلان حوزہ ٹائمز نیوز سنٹر کے رسمی سوشل نیٹ ورکس کے توسط سے کیا جائے گا۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اس مجاہد عالم دین کی میت کو قم میں دفن کیا جائے گا ، مزید کہا کہ تشییع سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل خبریں بے بنیاد ہیں تاہم ابھی تک مرحوم کے لواحقین کی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اہل خانہ نے مرحوم و مغفور کی آخری آرام گاہ کے طور پر قبرستان باغ بہشت قم کا اعلان کیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=3198