19

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے آئمہ جمعہ و مدرسین مدارس علمیہ کے لئے صحت اسکیم متعارف

  • News cod : 32126
  • 27 مارس 2022 - 12:11
قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے آئمہ جمعہ و مدرسین مدارس علمیہ کے لئے صحت اسکیم متعارف
صحت اسکیم میں رجسٹرڈ ہونے والے آئمہ مساجد اور مدرسین مدارس علمیہ کو مندرجہ ذیل تعاون حاصل ہوگا 

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، تمام ائمہ مساجداور مدرسین مدارس دینیہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جو حضرات صحت اسکیم  زیر سرپرستی قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی میں شریک ہونا چاہتے ہیں  وہ ملحقہ فارم کو پر کرکے متعلقہ پتہ پر ارسال کریں

صحت اسکیم میں رجسٹرڈ ہونے والے آئمہ مساجد اور مدرسین مدارس علمیہ کو مندرجہ ذیل تعاون حاصل ہوگا

اسپتال میں داخلے کی صورت میں ،اسپتال کے کل اخراجات کی نصف رقم ایک ماہ میں ادا کی جائے گی

کسی بھی حادثے کی صورت میں مناسب تعاون کیا جائے گا

والسلام علیکم

شبیر حسن میثمی مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=32126

آپکی رائے

  1. ماشاءاللہ بھت اچھا اقدام ہے خداوند کریم قائد محترم کو صحت وتندرستی عطا فرمائے اور طول عمر عطاء فرمائے علماء کرام کی زحمات قبول فرمائے خاص کر میثمی صاحب کی جزا کم اللہ

  2. خالق کائنات بحق حضرت امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف اور تمام ائمہ علیہ الصلاۃ والسلام کے صدقے میں قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ صحت و سلامتی اور لمبی زندگی عطا فرمائے ان کا سایہ ملت پہ قائم و دائم فرمائے آمین محتاج دعا نذر عباس مختار