7

علامہ شیخ حسن جعفری کا زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ/وزیر اعلی کی جانب سے روندو کو آفت زدہ قرار دینا خوش آئند ہے

  • News cod : 32134
  • 27 مارس 2022 - 14:15
علامہ شیخ حسن جعفری کا زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ/وزیر اعلی کی جانب سے روندو کو آفت زدہ قرار دینا خوش آئند ہے
علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے خطاب میں کہاکہ روندو متاثرین کی آواز ہماری آواز ہے اور وزیر اعلی کی جانب سے روندو کو آفت زدہ قرار دینا خوش آئند ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ روندو متاثرین کمیٹی اور وزیر اعلی کے درمیان جو معاہدے ہوئے ہیں ان پر فوری عمل کرے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،مرکزی امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے وفد کے ہمراہ روندو کا دورہ اور متاثرین زلزلہ سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ملاقات کے دوران روندو کے تمام متاثرہ علاقوں کے سرکردگان،عمائدین اور علماء کرام کا عظیم اجتماع تلو جامع مسجد میں منعقد ہوا۔اس اجتماع سے متاثرہ علاقوں کے نمائندہ گان نے خطاب کیا اور متاثرہ علاقوں کی مشکلات کو بیان کیا۔

مقررین نے حکومت کی جانب سے تابحال خاطر خواہ اقدمات نہیں ہونے پر افسوس کا اظہا کرتے ہوئے علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی وفد کے ہمراہ روندو تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔

علامہ شیخ جواد حافظی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ زلزلے کافر کے لیے عذاب ہیں جبکہ مومن کے لیے امتحان ہیں لہذا مومنین اس امتحان میں ضرور کامیاب ہونگے۔اللہ سے رابطہ مظبوط رکھیں ایسے مواقع میں بعض لوگ عوام میں مایوسی پھیلانا چاہتے ہیں ایسے عناصر سے محفوظ رہیں۔مومن جتنی بھی مشکلات آئے خدا سے مایوس نہیں ہوتا ۔اب تک الحمد للہ جانی کوئی نقصان نہیں ہوا ۔

تصویری رپورٹ|علامہ شیخ حسن جعفری کا زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

آخر میں علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے خطاب میں کہاکہ روندو متاثرین کی آواز ہماری آواز ہے اور وزیر اعلی کی جانب سے روندو کو آفت زدہ قرار دینا خوش آئند ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ روندو متاثرین کمیٹی اور وزیر اعلی کے درمیان جو معاہدے ہوئے ہیں ان پر فوری عمل کرے۔

انہوں نے کہاکہ رسول گرامی  فرماتے ہیں کہ اگر کوئی مسلمان مدد کے لیے پکارے لیکن کوئی اس کی مدد نہ کرے تو وہ حقیقی مسلمان نہیں،اگر حکومت مطالبات کو تسلیم نہ کرے تو روڈ بند کرکے احتجاج کرنا اہلیان روندو کا حق بنتا ہے۔ ہم سب ایک ہیں اور اہلیان روندو کے مطالبات ہمارے مطالبات ہیں ۔جب آزاد کشمیر میں زلزلہ آیا تو انہیں آفت زدہ قرار دیا اور فوج، حکومت اور این جی اوز نے مل کر ان کی آباد کاری کے لیے مناسب اقدامات کیےاسی طرح روندو کی آباد کاری کے لیے فوج اور حکومت مل کر فوری مناسب اقدام کرے۔

تفصیلات کے مطابق وفد میں علامہ شیخ محمد حسن جعفری کے ہمراہ شیخ جواد حافظی،شیخ مظفری ،سید احمد الحسینی، شیخ فدا عبادی اور شیخ ذوالفقار انصاری ہمراہ تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=32134