12

مدرسہ طالبات کے ہاتھوں استانی کا قتل، مذہبی منافرت اور ناقص تربیت کے فقدان کا نتیجہ ہے، علامہ مرید نقوی

  • News cod : 32335
  • 01 آوریل 2022 - 20:04
مدرسہ طالبات کے ہاتھوں استانی کا قتل، مذہبی منافرت اور ناقص تربیت کے فقدان کا نتیجہ ہے، علامہ مرید نقوی
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے ڈیرہ اسمٰعیل خان میں دینی درسگاہ کی طالبات کے ہاتھوں استانی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو مذہبی منافرت کی تعلیم اور ناقص تربیت کا فقدان کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ اسلام ،شک اور خواب و خیال کی بنیاد پر کسی کے جرم کے تعین کی اجازت نہیں دیتا۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے ڈیرہ اسمٰعیل خان میں دینی درسگاہ کی طالبات کے ہاتھوں استانی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو مذہبی منافرت کی تعلیم اور ناقص تربیت کا فقدان کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ اسلام ،شک اور خواب و خیال کی بنیاد پر کسی کے جرم کے تعین کی اجازت نہیں دیتا۔ حیرت ہے کہ 13 سالہ لڑکی کے خواب کی بنیاد پر بے گناہ معلمہ کو قتل کردیا گیا۔ معاشرے میں ایسے رجحان کی بنیاد مذہبی منافرت ہے جس کی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں انہوں نے کہا واقعہ اسلامی اقدار سے دوری کا نتیجہ ہے۔ قانون کے مطابق ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایسے واقعات کا رونما ہونا شرمناک اور ریاستی اداروں کی آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہے ۔ یہ واقعہ لڑکیوں نے خواب کی بنیاد پر اپنی ہی ہم مسلک معلمہ کو قتل کیا ہے۔ اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ کسی دوسرے مسلک سے تعلق رکھنے والے کے بارے میں طالبات کا جرم کتنا بھیانک ہو تا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے کئی واقعات سے پہلے بھی ہو چکے ہیں مگر من حیث القوم سبق نہیں سیکھا

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=32335