7

جعفریہ الائنس کے تحت استقبال رمضان کانفرنس

  • News cod : 32400
  • 03 آوریل 2022 - 15:36
جعفریہ الائنس کے تحت استقبال رمضان کانفرنس
حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملک بھر میں رمضان المبارک کے موقع پر نماز جمعہ، شب ہائے قدر، یوم علیؑ کے اجتماعات میں فُل پروف سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنائیں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ الائنس پاکستان کے زیر اہتمام ’’استقبال رمضان کانفرنس‘‘ امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ کراچی میں ہوئی، جس میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والی تنظیمات، امام بارگاہوں کے ٹرسٹی حضرات، بانیان جلوس، اسکاوئٹس اور ملی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی کا کہنا تھا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملک بھر میں رمضان المبارک کے موقع پر نماز جمعہ، شب ہائے قدر، یوم علیؑ کے اجتماعات میں فُل پروف سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنائیں، تاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کوئی بھی الخراش واقعہ پیش نہیں آسکے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=32400