11

کردار میں مثبت تبدیلی زیارت کی قبولیت کی علامت ہے، آیت اللہ حافظ بشیر نجفی

  • News cod : 32574
  • 08 آوریل 2022 - 16:48
کردار میں مثبت تبدیلی زیارت کی قبولیت کی علامت ہے، آیت اللہ حافظ بشیر نجفی
آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نے تاکید کرتے ہوئے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے زیارت کے بعد ہمارے کردار میں مثبت تبدیلی پیدا ہو تاکہ ہمیں معلوم ہو سکے کہ ہماری زیارت قبول ہو گئی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان اور امریکہ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود نےحضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیرحسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نے زائرین کو نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ زیارت کرنے کے بعد اس دنیا میں آپ کو کیسے پتا چلے کہ آپ کی زیارت قبول ہو گئی ہےاس سوال کا جواب یہ ہےکہ زیارت کے بعد آپ کے کردار میں مثبت تبدیلی کا آنا آپ کی زیارت کی قبولیت کی علامت ہے۔اگر آپ کے کردار میں مثبت تبدیلی آگئی ہے تو آپ یہ سمجھیں کہ آپ کی زیارت قبول ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر آپ سے لوگ سوال کریں کہ زیارت کے بعد آپ کے کردار میں تو مثبت تبدیلی آگئی ہے، پہلے آپ ایسے نہیں تھے ،اب تبدیل ہو کر آئیں ہیں۔آپ کو کس نے بدلا؟ تو آپ کہیں مجھے اس حسین علیہ السلام نے بدلا جس نے حضرت حر علیہ السلام کو بدلا ۔جس نے حر علیہ السلام کو جنت کے باغوں میں پہنچا دیا مجھے اس حسین علیہ السلام نے بدلا۔

آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نے تاکید کرتے ہوئے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے زیارت کے بعد ہمارے کردار میں مثبت تبدیلی پیدا ہو تاکہ ہمیں معلوم ہو سکے کہ ہماری زیارت قبول ہو گئی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=32574