5

اسرائیلی غاصبانہ قبضہ ختم کرانے کیلئے مسلم ممالک کو آواز بلند کرنا ہوگی، ثروت اعجاز قادری

  • News cod : 32887
  • 17 آوریل 2022 - 16:50
اسرائیلی غاصبانہ قبضہ ختم کرانے کیلئے مسلم ممالک کو آواز بلند کرنا ہوگی، ثروت اعجاز قادری
اپنے ایک بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روزہ دار نمازیوں پر اسرائیلی فوج کی شیلنگ اور فائرنگ کھلی دہشتگردی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کا مسجد اقصٰی پر دھاوا بولنے اور نہتے عوام پر فائرنگ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت و بربریت کے خلاف عالمی قوتوں اور اقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ فلسطینیوں کو گولیوں سے چھلنی کیا جا رہا ہے اور مسجد اقصٰی کے دروازے نماز کیلئے بند کرنا ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے غاصبانہ قبضہ ختم کرانے اور فلسطینیوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کیلئے مسلم ممالک کو آواز بلند کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روزہ دار نمازیوں پر اسرائیلی فوج کی شیلنگ اور فائرنگ کھلی دہشتگردی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=32887