22

جماعت اسلامی سندھ کے تحت جمعہ کو کراچی تا کشمور یومِ یکجہتی فلسطین منایا جائیگا

  • News cod : 33072
  • 21 آوریل 2022 - 13:56
جماعت اسلامی سندھ کے تحت جمعہ کو کراچی تا کشمور یومِ یکجہتی فلسطین منایا جائیگا
یومِ یکجہتی فلسطین کے موقع پر علمائے کرام اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف اظہار خیال کریں گے، جبکہ احتجاجی مظاہروں میں فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق کی اپیل پر فلسطینی مسلمانوں پر مظالم اور القدس پر حملے کیخلاف جمعہ 22 اپریل کو کراچی تا کشمور سندھ بھر میں یومِ یکجہتی فلسطین منایا جائے گا۔ترجمان جماعت اسلامی سندھ کے مطابق یومِ یکجہتی فلسطین کے موقع پر علمائے کرام اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف اظہار خیال کریں گے، جبکہ احتجاجی مظاہروں میں فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا، جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی رہنماء خطاب کریں گے۔ صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ یکجہتی فلسطین کے اجتماعات میں بھرپورشرکت کرکے اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33072