8

عالم اسلام کے باہمی تنازعات کا واحد حل فکر علوی میں مضمر ہے،علامہ شیخ ہادی حسین نجفی

  • News cod : 33196
  • 23 آوریل 2022 - 13:16
عالم اسلام کے باہمی تنازعات کا واحد حل فکر علوی میں مضمر ہے،علامہ شیخ ہادی حسین نجفی
حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ہادی حسین نجفی نے یوم علی علیہ السلام کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ عالم اسلام کے باہمی تنازعات کا واحد حل فکر علوی میں مضمر ہے جسے اپنا کر منتشر مسلمان جسد واحد کی حیثیت اختیار کر سکتے ہیں۔اقوام عالم میں باوقار مقام حاصل کرنے کے لیے جرات حیدر کرار کو شعار بنانا ہو گا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں آیت اللہ العظمیٰ یعقوبی کے نمایندہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ہادی حسین نجفی نے یوم علی علیہ السلام کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ عالم اسلام کے باہمی تنازعات کا واحد حل فکر علوی میں مضمر ہے جسے اپنا کر منتشر مسلمان جسد واحد کی حیثیت اختیار کر سکتے ہیں۔اقوام عالم میں باوقار مقام حاصل کرنے کے لیے جرات حیدر کرار کو شعار بنانا ہو گا۔
انہوں نے کہا امیر المومنین علیہ السلام نے اپنے ظاہری دور خلافت میں نظام عدل کا جو نمونہ پیش کیا وہ ہر دور کے حکمرانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ اس انصاف کی معمولی سی رمق بھی ہمارے ہاں  باقی رہتی تو  دنیا کی دوسری قوموں کے مقابلے میں ہم اس قدر رسوا نہ ہوتے۔فاتح خیبر، ناصر دین محمدی نے بعثت رسول کریم صلی للہ علیہ وآلہ وسلَّم سے ضربت مسجد کوفہ تک زندگی کا ہر لمحہ اسلام کی سربلندی میں بسر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ امیر المومنین حضرت علی ابن ابی الطالبؑ کائنات کی ایک ایسی عظیم الشان ہستی ہیںجن کی سیرت پاک میں انسان اور انسانیت کی بقا اور آزادی کا راز مضمر ہے ۔حضرت علی علیہ السلام کی شان اور فضیلتوں کا احاطہ کرنا ناممکن ہے بلکہ قرآن و علم پر مکمل دسترس رکھنے والے ہی کسی حد تک ان کی معرفت حاصل کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مولائے کائنات فقط کسی خاص مسلک،ملت یا مذہب سے وابسطہ نہیں بلکہ آپ کائنات کے ذرہ ذرہ کا سرمایہ ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33196