5

جامعہ کراچی میں خودکش حملہ تعلیم دشمن عناصر کی کارروائی ہے، علامہ سید مرید نقوی

  • News cod : 33304
  • 27 آوریل 2022 - 1:06
جامعہ کراچی میں خودکش حملہ تعلیم دشمن عناصر کی کارروائی ہے، علامہ سید مرید نقوی
علامہ سید مرید حسین نقوی نے کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ خودکش حملہ تعلیم دشمن عناصر کی کارروائی ہے، چینی اساتذہ پر حملہ قابل مذمت ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ خودکش حملہ تعلیم دشمن عناصر کی کارروائی ہے، چینی اساتذہ پر حملہ قابل مذمت ہے۔

مذمتی بیان میں علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا کہ سازش کے تحت تحقیقی و تعلیمی اداروں میں اس طرح کی کارروائیاں سرانجام دی جا رہی ہیں، جس سے ملکی تعلیمی اداروں کی ساکھ مجروح ہو۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33304