12

پاکستان تاریخ کے حساس ترین لمحات سے گزر رہا ہے، علامہ محمد حسین اکبر

  • News cod : 33370
  • 29 آوریل 2022 - 14:27
پاکستان تاریخ کے حساس ترین لمحات سے گزر رہا ہے، علامہ محمد حسین اکبر
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر خصوصی نظر رکھنے کی ضرورت ہے، دشمن جعلی پیج بنا کر افواہیں پھیلاتے ہیں، ہمیں ان کا راستہ روکنا ہو گا اور دشمن کی کاوشوں کو ناکام بنانا ہو گا۔

وفاق ٹائمز، تحریک حسینیہ پاکستان اور ادارہ منہاج الحسینؑ پاکستان جوہر ٹاون لاہور کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے آئمہ جمعہ جماعت، خطباء و واعظین اور ٹی وی اینکرز کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ میں تمام مکاتب کے آئمہ، واعظین، خطبا، اینکرز اور وطن کے تمام ہمدردوں سے مخاطب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے حساس ترین لمحات سے گزر رہا ہے، داخلی و خارجی دشمنوں نے چاروں طرف سے اس پر حملہ کر رکھا ہے، جو وطن عزیز کی سلامتی، یکجہتی، استحکام کیخلاف کارروائیوں میں دن رات اضافہ کرتا جا رہا ہے۔ انہون نے کہا کہ وطن کی اقتصادت، معیشت، سلامتی، یکجہتی اور ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ضائع نہیں کر رہے، حکومتوں کا آنا جانا ہوتا رہتا ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں، لیکن وطن کی سلامتی سب پر مقدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کی یکجہتی بھی ہر چیز پر مقدم ہے، دشمن ایک بار پھر پاک فوج اور قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہے اور ایسا ماحول بنانے کی کوشش کر رہا ہے جس سے یہ تاثر دینا مقصود ہے کہ ادارے سے ادارہ ٹکرا رہا ہے، علماء و عوام آپس میں برسرپیکار ہیں، ایسا نہیں ہے اور ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بڑی قربانیاں دے کر ملک کو دہشتگردی سے نجات دی، اب پھر ملکی سلامتی و یکجہتی کیخلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔ انہون ںے کہا کہ میری علماء، خطباء، دانشوروں اور ٹی وی اینکرز سے گزارش ہے کہ دشمن کے اس منفی پروپیگنڈے کیخلاف آگاہی پیدا کریں، دشمن پر نظر رکھیں، اس کی سازشوں سے عوام کو آگاہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کل یوم القدس اور جمعہ الوداع ہے، اس روز ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ہر طرف سے حملہ آور ہو چکا ہے، اور متحد ہو کر دشمن کی سازشیں ناکام بنائیں، ملکی سلامتی کیخلاف کوئی بات کرتا نظر آئے تو اس کی سرکوبی کریں۔ علامہ محمد حسین اکبر کا کہنا تھا کہ دشمن کو وحدت سے شکست دی جا سکتی ہے، اس رمضان المبارک میں ہی اللہ نے ہمیں پاکستان کی نعمت عظمیٰ عطا کی تھی، اسی حفاظت ہر مرد و زن پر واجب ہے، جو بھی قومی سلامتی کیخلاف آواز بلند کرے، فوراً سمجھیں وہ وطن دشمنوں کا آلہ کار ہے، ہم نے اسی ہزار سے زیادہ قربانیاں دے کر وطن کو بچایا، اب دشمن پھر خودکش حملوں کی طرف بڑھ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر خصوصی نظر رکھنے کی ضرورت ہے، دشمن جعلی پیج بنا کر افواہیں پھیلاتے ہیں، ہمیں ان کا راستہ روکنا ہو گا اور دشمن کی کاوشوں کو ناکام بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ الوداع یوم عہد بھی ہے کہ اللہ سے عہد کریں کہ وطن کی حفاظت کریں گے، امت میں وحدت کو فروغ دیں گے اور حبل اللہ کو مضبوطی سے پکڑے رکھیں گے اور وطن کی حرمت پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل کا دن پاک فوج کیساتھ یکجہتی کے طور پر منانا ہے اور قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں کی مدد کیلئے دعائیں بھی کرنی ہیں اور آواز احتجاج بھی بلند کرنی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33370