19

جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کی جامعۃ المنتظر لاہور میں تعزیت کیلئے آمد+تصاویر

  • News cod : 3347
  • 31 اکتبر 2020 - 12:50
جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کی جامعۃ المنتظر لاہور میں تعزیت کیلئے آمد+تصاویر
حوزہ ٹائمز|بزرگ عالم دین، نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ قاضی نیاز حسین نجفی کی رحلت کے موقع پر تعزیت کے لئےجماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ وفد کے ہمراہ جامعۃ المنتظر میں آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی خدمت میں پہچ گئے۔

حوزہ تائمز کی رپورٹ کے مطابق بزرگ عالم دین، نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ قاضی نیاز حسین نجفی کی رحلت کے موقع پر تعزیت کے لئےجماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ وفد کے ہمراہ جامعۃ المنتظر میں آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی خدمت میں پہچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری لیاقت بلوچ، سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی و حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ محمد افضل حیدری صاحب سے تعزیت و تسلیت عرض کی ۔

لیاقت بلوچ نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=3347