28

دارالقرآن مدرسہ الامام المنتظر کے زیراہتمام محفل انس با قرآن کا انعقاد

  • News cod : 33570
  • 01 می 2022 - 0:20
دارالقرآن مدرسہ الامام المنتظر کے زیراہتمام محفل انس با قرآن کا انعقاد
پرنسپل مدرسہ الامام المنتظر نے اپنی تقریر میں حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ میں یہ پہلی بار اس طرح سے پروگرام منعقد کرنے پر دارالقرآن کے مسئول کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہمیں قرآن غور و فکر کے ساتھ پڑھنا چاہئے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، دار القرآن مدرسہ الامام المنتظر کے زیراہتمام مدرسۃ الامام المنتظر (عج) قم ایران میں محفل انس با قرآن کا اہتمام کیا گیا جس میں طلاب و اساتیذ نے شرکت کی۔

اس پروگرام کی نظامت مدرسہ کے طالبعلم مولانا عامر عباس نے انجام دی اور دارالقرآن کے مسئول حجت الاسلام طاہر علی جان نے پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے مہمانان اور شرکت کنندگان کا شکریہ ادا کیا۔

برادر منتظر مہدی نے اپنی حسین اور منفرد تلاوت قرآن کریم سے پروگرام کا آغاز کیا ۔ مدرسہ الامام المنتظر کے طالب علم طالب حسین خان حاتم نے امام زمانہ ؑ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا.

اسکے بعد برادر علی رضا جان و برادر محمد تقی و حجت السلام مولانا قاری محسن رضا جعفری نے تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل کیا۔

جامعہ المصطفی العالمیہ کے ادارہ قرآن و حدیث کے مسئول کے نمائندے حجت الاسلام محمدی نے خصوصی شرکت کی اور انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ رہبر معظم نے اپنی ایک گفتگو میں کہاکہ قرآنی تربیت کے ذریعے معاشرے کی تربیت ضروری ہے.

پرنسپل مدرسہ الامام المنتظر نے اپنی تقریر میں حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ میں یہ پہلی بار اس طرح سے پروگرام منعقد کرنے پر دارالقرآن کے مسئول کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہمیں قرآن غور و فکر کے ساتھ پڑھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کا حل اسی قرآن میں پوشیدہ ہے فقط یہ کہ ہم اسے بغور پڑھیں اور اس میں تفکر کریں۔

پروگرام کے آخر میں دارالقرآن مدرسہ الامام المنتظر کی جانب منتظم شرکت کرنے والے طلاب کو انکی قرآنی خدمات کے حوالے سے لوح تقدیر پیش کی گئی نیز محفل انس میں شریک تمام حفاظ اور قراء کو انعامات و تقدیر نامہ سے نوازا گیا ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33570