5

طلبہ کے لئے رہبر معظم انقلاب کی کلیدی سفارش

  • News cod : 33749
  • 04 می 2022 - 16:10
طلبہ کے لئے رہبر معظم انقلاب کی کلیدی سفارش
آپ طلبہ سے میری پہلی سفارش بے عملی اور مایوسی سے پرہیز کی ہے۔ ہوشیار رہیے۔ یعنی اپنا خیال رکھیے، اپنے دل کا خیال رکھیے، ہوشیار رہیے کہ بے عملی کا شکار نہ بن جائيے، نا امیدی میں مبتلا نہ ہو جائیے۔

وفاق ٹائمز –آپ طلبہ سے میری پہلی سفارش بے عملی اور مایوسی سے پرہیز کی ہے۔ ہوشیار رہیے۔ یعنی اپنا خیال رکھیے، اپنے دل کا خیال رکھیے، ہوشیار رہیے کہ بے عملی کا شکار نہ بن جائيے، نا امیدی میں مبتلا نہ ہو جائیے۔ آپ کو تو دوسرے شعبوں میں امید کا سرچشمہ بننا ہے۔ جی ہاں! مختلف شعبوں میں کچھ خرابیاں ہیں لیکن کیا ان خرابیوں کو ٹھیک نہیں کیا جا سکتا؟ بالکل کیا جا سکتا ہے، انھیں دور کیا جا سکتا ہے۔

وہ پہلی بات جس کی میں سفارش کروں گا یہ ہے کہ آپ اس سلسلے میں تقوے سے کام لیجیے، تقوی یعنی مسلسل خود پر نظر رکھنا اور چوکنا رہنا۔ اپنی طرف سے ہوشیار رہیے کہ مایوسی، ناامیدی اور “نہیں ہو سکتا”، “کوئي فائدہ نہیں” اور اس جیسے خیالات میں مبتلا نہ ہو جائیے۔

یہ میری پہلی سفارش ہے۔ اگر آپ نے اس سفارش کو نظر انداز کر دیا تو نہ صرف یونیورسٹی کے طالب علم کا کردار گر جائے گا بلکہ آگے لے جانے والے بقیہ انجن بھی ٹھپ ہو جائيں گے، سفر کی رفتار دھیمی پڑ جائے گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33749