6

بلتستان سے تعلق رکھنے والے عالم دین حجت الاسلام شیخ محمد عبدالله برولمو انتقال کرگئے

  • News cod : 33966
  • 11 می 2022 - 16:13
بلتستان سے تعلق رکھنے والے عالم دین حجت الاسلام شیخ محمد عبدالله برولمو انتقال کرگئے
کھرمنگ بلتستان سے تعلق رکھنے والے عالم دین حجت الاسلام شیخ محمد عبد الله برولمو وفات پاگئے ہیں۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، کھرمنگ بلتستان سے تعلق رکھنے والے عالم دین حجت الاسلام شیخ محمد عبدالله برولمو وفات پاگئے ہیں۔

مرحوم شیخ محمد عبداللہ، آیت اللّه شيخ علی نجفی رح کے بڑے فرزند اور آیت اللّه شیخ حسنین شعبانی کے بڑے بھائی تھے۔

مرحوم اپنے والد کی وفات کے بعد برولمو میں ان کے مدرسہ کا منتظمِ رہے۔

مرحوم 1999ء میں کارگل جنگ کے دوران برولمو سے ہجرت کرکے سکردو تشریف لائے، جہاں تا حیات تبلیغ دین اسلام میں مصروف عمل رہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33966