16

کراچی میں ایرانی قونصلر: دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے باہمی مشارکت اور تعاون کی ضرورت ہے

  • News cod : 34296
  • 20 می 2022 - 13:42
کراچی میں ایرانی قونصلر: دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے باہمی مشارکت اور تعاون کی ضرورت ہے
"حسن نوریان" نے آج جمعہ کے دن اپنے ایک بیان میں کہاکہ ایرانی حکومت اور عوام خطے کی اقوام کے مشترکہ دشمنوں کی طرف سے کسی بهی قسم کی بدامنی، انتشار اور خوف پهیلانے والے دہشت گردی پر مشتمل اقدامات کی مذمت کرتے ہیں.

“حسن نوریان” نے آج جمعہ کے دن اپنے ایک بیان میں کہاکہ ایرانی حکومت اور عوام خطے کی اقوام کے مشترکہ دشمنوں کی طرف سے کسی بهی قسم کی بدامنی، انتشار اور خوف پهیلانے والے دہشت گردی پر مشتمل اقدامات کی مذمت کرتے ہیں.

انہوں نے کراچی میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت اور ان واقعات سے متأثره خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہاکہ ایران خود دہشت گردی کا شکار ہے اور انقلاب اسلامی کی کامیابی سے آج تک ستره ہزار ایرانی باشندے دہشت گردوں اور ان کے آلہ کار اور حامیوں کے ہاتهوں اپنی جان گنوا بیٹهے ہیں.

نوریان نے مزید کہاکہ ایرانی قوم دنیا میں سب سے زیاده دہشت گردی کا شکار ہے.

کراچی میں تعینات ایرانی قونصلر نے پاکستان اور ایران کی خطے میں اہمیت اور ان کے درمیان مشترکہ ہمکاری کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ہم دونوں ممالک علاقے میں اپنی اہمیت کو سمجهتے ہوئے باہمی تعاون سے دہشتگردی کو شکست دے سکتے ہیں.

قابل ذکر ہے؛ پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانہ نے کراچی میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں ایران کے ملوث ہونے کے الزام کی شدید تردید اور جھوٹی خبروں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ تیسرا فریق غلط بیانی اور غلط اطلاع رسانی کرتے ہوئے ایران اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کرنا چاہتی ہیں جس کی طرف ہمیں متوجہ رہنا چاہیئے.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=34296