5

ایرانی دینی مدارس کے سربراہ اٹلی روانہ/ پوپ سے ملاقات کریں گے

  • News cod : 34712
  • 30 می 2022 - 16:30
ایرانی دینی مدارس کے سربراہ اٹلی روانہ/ پوپ سے ملاقات کریں گے
اس سفر میں حوزہ کے تحقیقی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر حجۃ الاسلام مقیمی اور حوزہ کے بین الاقوامی اور مواصلاتی مرکز کے ڈائریکٹر حجۃ الاسلام حسینی کوہساری بھی آیت اللہ اعرافی کے ہمراہ ہوں گے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی علمی مراکز اور مذہبی شخصیات کی دعوت پر اٹلی اور ویٹیکن کا دورہ کر رہے ہیں۔

اس سفر میں حوزہ کے تحقیقی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر حجۃ الاسلام مقیمی اور حوزہ کے بین الاقوامی اور مواصلاتی مرکز کے ڈائریکٹر حجۃ الاسلام حسینی کوہساری بھی آیت اللہ اعرافی کے ہمراہ ہوں گے۔

اس سفر میں حوزوی ٹیم کے وفد کا پہلا پروگرام روم میں حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں ہونے والی تقریب سے خطاب ہے جو کہ اٹلی میں موجود مسلمانوں، شیعیان اور انقلاب سے دلچسپی رکھنے والے افراد کی جانب سے منعقد ہوگی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=34712