4

امریکا، آسٹریلیا اور یورپی ممالک کے عازمین حج کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا نیا نظام

  • News cod : 35094
  • 07 ژوئن 2022 - 14:04
امریکا، آسٹریلیا اور یورپی ممالک کے عازمین حج کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا نیا نظام
عرب میڈیا کے مطابق امریکا، آسٹریلیا اور یورپی ممالک کے عازمین رواں برس حج کے لیے انتہائی آسان اور سادہ کارروائی کے ذریعے آن لائن اندراج کروا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ عازمین کا متعلقہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہے، جس میں سعودی عرب کی منظور شدہ ویکسی نیشنز کی مکمل خوراکیں اور عازم کی عمر 65 برس سے کم ہونا ضروری ہے۔

وفاق ٹائمز، سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے امریکا، آسٹریلیا اور یورپی ممالک کے عازمین حج کے لیے رواں برس آن لائن حج رجسٹریشن کا نیا نظام جاری کردیا گیا۔

متعلقہ حکام کی جانب سے حج کے آن لائن اندراج کے سلسلے میں عازمین کو کئی آپشنز دیے ہیں، جب کہ اس حوالے سے ایک مرکز قائم کیا گیا ہے، جو 24 گھنٹے خدمات انجام دے رہا ہے، وزارت کے مطابق کئی زبانوں میں حج آن لائن رجسٹریشن کے اندراج کی سہولت دی گئی ہے۔

بوابة إلكترونية لحجاج دول أوروبا وأمريكا وأستراليا، تُقدم من خلالها باقات حج 1443هـ.#مكة_والمدينة_في_انتظاركم_بشوق

🕋🌍 pic.twitter.com/bMwfjuQWE2
— وزارة الحج والعمرة (@HajMinistry) June 6, 2022

عرب میڈیا کے مطابق امریکا، آسٹریلیا اور یورپی ممالک کے عازمین رواں برس حج کے لیے انتہائی آسان اور سادہ کارروائی کے ذریعے آن لائن اندراج کروا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ عازمین کا متعلقہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہے، جس میں سعودی عرب کی منظور شدہ ویکسی نیشنز کی مکمل خوراکیں اور عازم کی عمر 65 برس سے کم ہونا ضروری ہے۔

علاوہ ازیں پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ہونا بھی ضروری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسے عازمین کو ترجیح دی جائے گی، جنہوں نے اس سے قبل حج نہ کیا ہو۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35094