4

توہین رسالت کیخلاف قوم پُرامن احتجاج کرے، علامہ محمد حسین اکبر

  • News cod : 35156
  • 09 ژوئن 2022 - 15:09
توہین رسالت کیخلاف قوم پُرامن احتجاج کرے، علامہ محمد حسین اکبر
انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کا کھلا دشمن ہے، بھارت نے یہ حرکت کرکے پاکستانی عوام کو مشتعل کرنے کی سازش کی ہیں۔ علامہ محمد حسین اکبر نے کہا کہ ہماری املاک سرکاری ہوں یا شخصی، یہ ہماری اپنی ہیں، اس لئے ان کو نقصان نہ پہچائیں، البتہ منظم اور پُرامن انداز میں احتجاج ضرور ریکارڈ کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ کل بروز جمعہ ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جا رہا ہے،

وفاق ٹائمز، رکن اسلامی نظریاتی کونسل، رہنما متحدہ علماء بورڈ پنجاب، ادارہ منہاج الحسینؑ جوہر ٹاون لاہور کے سربراہ علامہ محمد حسین اکبر نے بھارتی حکمران جماعت کے رہنماوں کی جانب سے توہین رسالت کی پرزور مذمت کی ہے۔ لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہماری پوری قوم سے اپیل ہے کہ قوم متحد رہے، پُرامن احتجاج کرے، یقیناً بھارت میں جو کچھ ہوا ہے، اس کا مقصد پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانون کے جذبات مشتعل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے ممالک نے جس طرح انڈیا کا سوشل بائیکاٹ کیا ہے، اہلیان پاکستان بھی بھارتی اشیاء کا بائیکاٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کا کھلا دشمن ہے، بھارت نے یہ حرکت کرکے پاکستانی عوام کو مشتعل کرنے کی سازش کی ہیں۔ علامہ محمد حسین اکبر نے کہا کہ ہماری املاک سرکاری ہوں یا شخصی، یہ ہماری اپنی ہیں، اس لئے ان کو نقصان نہ پہچائیں، البتہ منظم اور پُرامن انداز میں احتجاج ضرور ریکارڈ کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ کل بروز جمعہ ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جا رہا ہے، کارکنان اس حوالے سے احتجاجی ریلیاں نکالیں، علماء کے جمعہ کے خطبات میں بھارتی سازشوں سے پردہ چاک کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے، اس کی حفاظت بھی ہماری ذمہ داری ہے، اس لئے احتجاجی ریلیاں مکمل طور پر پُرامن رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ توہین رسالت دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی ہے، عالمی برادری کو اس حوالے سے نوٹس لینا چاہیے اور قانون سازی کی جانی چاہیئے تاکہ آئندہ کوئی نبی کریم (ص) کی توہین نہ کر سکے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35156