15

بزرگ عالم دین علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی یاد میں قم المقدس میں تقریب

  • News cod : 3527
  • 01 نوامبر 2020 - 22:54
بزرگ عالم دین علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی یاد میں قم المقدس میں تقریب
حوزہ ٹائمز|علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی رحلت کی مناسبت سے حوزہ علمیہ جامعۃ العلوم قم المقدس میں مرحوم کے خدمات اور کارناموں کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کے روح کی ایصال ثواب کیلئے مجلس فاتحہ خوانی اور تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس پاکستان کے نائب صدر اور مہتم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی رحلت کی مناسبت سے حوزہ علمیہ جامعۃ العلوم قم المقدس میں مرحوم کے خدمات اور کارناموں کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کے روح کی ایصال ثواب کیلئے مجلس فاتحہ خوانی اور تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔

مجلس میں ایرانی اور پاکستانی علماء،علمی شخصیات ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی، جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عباسی اور ایرانی اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور مرحوم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کئے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=3527