16

حجت الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام کے اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات

  • News cod : 35643
  • 27 ژوئن 2022 - 17:09
حجت الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام کے اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات
حوزہ امام محمد باقر علیہ السلام میں مقدمات سے سطوح عالیہ تک تعلیم دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ حوزہ امام محمد باقر علیہ السلام کے زیر اہتمام مختلف اوقات میں معارف اسلامیہ کے مختصر مدت کے کورسز بھی ہوتے رہتے ہیں۔

وفاق ٹائمز، حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام کے اساتذہ اور طلاب کرام سے ملاقات کی۔ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے مزار مقدس کے جوار میں واقع حوزہ امام محمد باقر علیہ السلام کے قیام کی بنیاد ح ا ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے سنہ 2004میں رکھی۔ سنہ 2008میں حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام شام حکومت کے دینی بورڈز میں رجسٹرڈ ہو گیا جس کے بعد سے اب تک سینکڑون تشنگان علوم محمد و آل محمد ص کو سیراب کر چکا ہے۔

حوزہ امام محمد باقر علیہ السلام میں مقدمات سے سطوح عالیہ تک تعلیم دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ حوزہ امام محمد باقر علیہ السلام کے زیر اہتمام مختلف اوقات میں معارف اسلامیہ کے مختصر مدت کے کورسز بھی ہوتے رہتے ہیں۔ جس کے لیے دس سے زائد فاضل اساتذہ ادارہ ہذا میں خدمات انجام دیتے ہیں۔

ادارہ ہذا کے مشرف کی حیثیت سے مجلس علماء امامیہ کے سربراہ اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ ح ا ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے سالانہ امتحانات کی تکمیل اور نتائج کے اعلان کے موقع پر طلاب کرام سے ملاقات کی۔ تعلیمی سال کے دوران نمایاں رہنے والے طلاب کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس موقع پر ح ا ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے حوزہ امام محمد باقر علیہ السلام کے اساتذہ کے ساتھ بھی خصوصی ملاقات کی جس میں گزشتہ سال کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مستقبل کا تعلیمی لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35643