1

جامعۃ النجف میں دین شناسی شارٹ کورس کا انعقاد

  • News cod : 35800
  • 04 جولای 2022 - 15:54
جامعۃ النجف میں دین شناسی شارٹ کورس کا انعقاد
دین شناسی شارٹ کورس کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر پوزیشن ہولڈر طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے قابل ذکر انعامات تقسیم کئے گئے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ النجف کوٹلی امام حسینؑ ڈیرہ اسماعیل خان میں گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں بالخصوص نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور فقہی مسائل سے آگاہی کے لیے دین شناسی شارٹ کورس کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پرنسپل جامعۃ النجف علامہ محمد رمضان توقیر، وائس پرنسپل مولانا حاجی حنیف رکنوی، مولانا ناصر عباس توکلی، مولانا شبیر عسکری، دیگر معززین اور دین شناسی شارٹ کورس میں حصہ لینے والے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
دین شناسی شارٹ کورس کی تقریب سے پرنسپل علامہ محمد رمضان توقیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آجکل معاشرے میں دین شناسی اور فقہی مسائل سے آگاہی انتہائی ضروری ہے۔ والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم و تربیت اور ابتدائی فقہی مسائل سے روشناس کرائیں، کیونکہ دنیاوی علوم کے ساتھ دینی علوم بھی حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔ دین شناسی شارٹ کورس کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر پوزیشن ہولڈر طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے قابل ذکر انعامات تقسیم کئے گئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35800