2

جامعہ الکوثر میں علماء وخطباء کا نمائندہ اجتماع/منبر کی ذمہ داریوں کو خلوص نیت کے ساتھ ادا کیا جائے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

  • News cod : 36493
  • 26 جولای 2022 - 12:32
جامعہ الکوثر میں علماء وخطباء کا نمائندہ اجتماع/منبر کی ذمہ داریوں کو خلوص نیت کے ساتھ ادا کیا جائے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
منعقدہ اجلاس سے سربراہ وفاق المدارس شیعہ پاکستان آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے منبر پر اللہ کی کبریائی، قرآن کی عظمت اور ذکر محمد و آل محمد علیہم السلام بیان کرنے کے عمل کو کار رسالت قرار دیتے ہوئے علماء و خطبا کو اپنی ذمہ داریوں سے ہر لمحہ آگاہ رہنے کی تاکید کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ الکوثر اسلام آباد میں علما و خطباء کا نمائندہ اجلاس منعقد ہوا جسمیں ملک بھر سے علماء و خطباء نے بھرپور شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس کا آغاز قاری ابرار حسین نے تلاوت قرآن مجید سے کیا جس کے بعد شیخ الجامعہ حجۃ الاسلام و المسلمین محسن نجفی نے ایوان میں خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے شرکا کی زحمات کو سراہا اور انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے منبر کی ذمہ داریوں کو خلوص نیت کے ساتھ ادا کرنے کی تلقین کی۔ اسکے بعد تمام شرکاء نے اپنی تجاویز و آرا ایوان کے روبرو رکھیں۔

منعقدہ اجلاس سے سربراہ وفاق المدارس شیعہ پاکستان آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے منبر پر اللہ کی کبریائی، قرآن کی عظمت اور ذکر محمد و آل محمد علیہم السلام بیان کرنے کے عمل کو کار رسالت قرار دیتے ہوئے علماء و خطبا کو اپنی ذمہ داریوں سے ہر لمحہ آگاہ رہنے کی تاکید کی۔

تصویری جھلکیاں: جامعہ الکوثر اسلام آباد میں علماء و خطباء کا نمائندہ اجتماع

قائد ملت جعفریہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے اختتامی خطاب میں ایام عزاء کی حساسیت اور افراد قوم کو مراسم عزاداری میں پیش آمدہ مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے علماء و خطبا کو حالات حاضرہ سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ اسی پلیٹ فارم سے ہی ایک ویب سائٹ، رسالات ڈاٹ کام کے نام سے لانچ کیا گیا ہے جس میں مستند مطالب اور مقتل کو گزشتہ ایک سال سے اپلوڈ کیا جارہا ہے تاکہ خطیب کو تیاری کرنے میں مدد مل سکے جس سے اب تک سینکڑوں علماء مستفید ہو چکے ہیں۔اور اس طرح دعائے سلامتی امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے ساتھ یہ اہم اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=36493