7

امام حسین قیامت تک کے لئے ہر حر یت پسند انسان کے دل کی دھڑکن ہیں۔ علامہ حسن ظفر نقوی

  • News cod : 36759
  • 01 آگوست 2022 - 16:32
امام حسین قیامت تک کے لئے ہر حر یت پسند انسان کے دل کی دھڑکن ہیں۔ علامہ حسن ظفر نقوی
معروف عالم دین و خطیب ملت جعفر یہ علامہ حسن ظفر نقوی کا امام بار گاہ شہدائے کر بلا انچولی سو سائٹی میں عشرہ محرم الحرام کی دوسری مجلس عزا سے خطاب کر تے ہوئے کہنا تھا قر آن کر یم میں ہر خشک و تر کا بیان موجود ہے اور یہ لوح محفو ظ سے قلب رسول پر منتقل ہوا قر آن کر یم وہ معجزہ ہے جو حضور کو عطا ہوا

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، معروف عالم دین و خطیب ملت جعفر یہ علامہ حسن ظفر نقوی کا امام بار گاہ شہدائے کر بلا انچولی سو سائٹی میں عشرہ محرم الحرام کی دوسری مجلس عزا سے خطاب کر تے ہوئے کہنا تھا قر آن کر یم میں ہر خشک و تر کا بیان موجود ہے اور یہ لوح محفو ظ سے قلب رسول پر منتقل ہوا قر آن کر یم وہ معجزہ ہے جو حضور کو عطا ہوا اور حضور نے قر آن کے ہر حکم کو لو گوں تک پہنچایا اور یہ پیغام بھی دے دیا کہ میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہیں اور یہ بھی فر مایا کے تمہارے در میان دو وزنی چیزیں چھوڑ کر جارہا ہوں ایک قر آن دوسرے اپنے اہل بیت اس لئے یہ بات سمجھ لینا چائیے کہ قر آن اور اہل بیت ہی کے اتباع میں مسلمانوں کی سر بلندی کا راز ہے کر بلا کا سب سے بڑا پیغام ظلم وجبر کے نظام کے خلاف آواز اٹھانا ہے امام حسین قیامت تک کے لئے ہر حر یت پسند انسان کے دل کی دھڑکن ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=36759